وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کےلئے دو ماہ سے زیرالتوا تنخواہیں ادا کرنےکا بھی اعلان کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت کی بحالی کے لئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جسے رواں ماہ کی نو اور دس تاریخ کو شر پسند عناصر نے تباہ اور نذر آتش کردیا تھا۔ انہوں نے یہ احکامات آج ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیئے۔ وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب، وفاقی وزرا، گورنر اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اور دیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعظم نے تاریخی اورقیمتی ریکارڈ کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جو پرتشدد ہجوم کی جانب سے مکمل طور پر تباہ کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کےلئے دو ماہ سے زیرالتوا تنخواہیں ادا کرنےکا بھی اعلان کیا