کشمیری نژاد برطانوی خاتون تفہیم شریف ٹایم سائڈ کونسل کی پہلی مسلم خاتون مئیر منتخب

) کشمیری نژاد برطانوی خاتون تفہیم شریف مانچسٹر میں ٹایم سائڈ کونسل کی پہلی مسلم خاتون مئیر منتخب ہوگی ہیں ۔ تفہیم شریف تحریک کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری محمد شریف کی صاحبزادی ہیں ۔ تفہیم شریف کے والدین کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے ان کی حلف برداری میں میں شرکت کی تفہیم شریف اور چوہدری محمد شریف فیملی کو مبار ک دی۔ انہوں نے کہا کہ تفہیم ٹایم سائڈ کونسل کامئیر منتخب ہونا مسلم کمیونٹی کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں کہا ہے مسلم کمیونٹی اپنی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرئے کہ وہ برطانوی سیاست میں بھر پور حصہ لے اس طرح مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ مسلمانوں کی عزت اور وقار میں بھی اضافہ نئی نسل میں شعور بھی پیدا ہوگا کہ وہ سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ مسلمانوں کی پانچویں نسل برطانیہ میں پیدا اور پروان چڑ رہی ہے۔ نوجوانوں کے اندر بڑی صلاحیتیں ہیں برطانیہ ایک جمہوری ملک ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان سیاست میں آکر ملک کی خدمت کریں۔ مسلم کمیونٹی کی رہنمائی کریں آگے بڑنے کے جو مواقع ہیں اس سے بھرپورہ فائدہ آٹھایا جائے اس سے مسلمانوں کا نام روشن ہوگا ۔