کب تک انتخابات آگے کر کے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن نظر ثانی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کب تک انتخابات آگے کر کے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے؟سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی.چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل تھے۔وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی روسٹرم پرآ گئے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیسرا دن ہے وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل سن رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ آپ کا اصل نقطہ کیا ہے۔وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ سپریم کورٹ رولزآئینی اختیارات کو کم نہیں کرسکتے۔