الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔ مریم نواز شریف
الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔ مریم نواز شریف یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 10-ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مریم نواز مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے ۔ روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی ۔ مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انشاللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے۔ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔