بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر سنچریوں کی سنچری بنانے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے۔
بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جارہے ویسٹ انڈیز اور بھارتی ٹيم میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی سٹار سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ پھر سنچریوں کی سنچری بنانے ميں ناکام ہوگئے۔ ممبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے ایک سو تراسی ویں ٹیسٹ میچ میں چورانوے رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل بھی وہ نو مرتبہ نروس نائن ٹیز کا شکار ہوچکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے ایک سو تراسی ٹیسٹ میچ کھیل کر اکیاون اور چار سو تریپن ون ڈے کھیل کر اڑتالیس سنچریاں بنا رکھی ہیں اور انہیں سنچریوں کی سنچری بنانے کیلئے صرف ایک سنچری چاہیئے لیکن کافی عرصے سے وہ یہ کارنامہ انجام دینے میں ناکام ہو رہے ہیں۔