فردوس عاشق اعوان کا این آر او نظر ثانی کی اپیل پر مشورے کے بغیر تبصرہ کرنے سے انکار۔ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر۔ وزیر داخلہ
سپریم کورٹ کی جانب سے وفاق کی دائر کردہ نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق ایوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی میں فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا تاہم عملدر آمد کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشورہ کے بغیر حکومتی لائحہ عمل نہیں بتا سکتیں جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس حوالے سے کہا کہ انہوں نے ابھی تک تفصیلی فیصلہ نہیں دیکھا لہذاتبصرہ نہیں کریں گے تاہم عدالت نے جو بھی فیصلہ سنایا ہے اسے من و عن تسلیم کرتے ہیں۔