محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،،،، دوسری جانب وادی کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں رات سےوقفے وقفےسےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،،،،جب کہ چلتن ، کوہ مردار اور کوہ تکتو میں ہونیوالی ہلکی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گیس پر یشر بھی کم ہوگیا ہےاور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے،،جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے،،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،،جب کہ اس وقت پارا چنار ملک کا سب سے سرد علاقہ بنا ہوا ہے جہاں درجہ حرارت منفی چار سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے