کوئٹہ: سڑک کنارے نصب بم کے دھماکہ, تین پولیس اہلکار شدید زخمی۔
کوئٹہ میں واقع سریاب روڈ پرسڑک کنارے نصب بم کادھماکا ہوا جس کی زد میں آکر تین پولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے فوری طورہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں پولیس موبائل وین مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیااورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ حکام کے مطابق دھماکےمیں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔