چندماہ پہلے وہ بھی عامر خان جیسی صورتحال سےگزرے ہیں ۔ اے آر رحمان
آسکر انعام یافتہ وہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے عامرخان کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ پہلے بھارت میں خود ان پربھی زمین تنگ کردی گئی تھی،دو روز پہلے عامرخان نے دل کی بات کہی،بالی ووڈ کے نامور ترین موسیقار اے آر رحمان کہتے ہیں کہ جن لیجنڈز نے ایوارڈز واپس کیے انہوں نے شاعرانہ انداز اپنایا۔ ہندو مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے اے آر رحمان کہتے ہیں بھارت کو انتہا پسندی نہیں، تہذیب کی مثال بنناچاہیے۔ بی جے پی نے عامر خان پر تازہ ترین حملے میں کہا ہے کہ عامر خان پاکستان جائیں ورنہ بھارت میں رہنے کیلیے انہیں ہندو بننا ہوگا، ادھر شاہ رخ خان نے بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ بھارت میں عدم برداشت کا ماحول ہے