لیسکو نے بھی عوام کا خون نچوڑنا شروع کردیا،فرضی بلنگ کےساتھ ہزاروں روپے کے بل عوام کو تھما دیئے.
نجکاری کے خلاف لیسکو کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی عوام کو انوکھی سزا دی گئی ،پانچ دن ہڑتال کے دوران میٹروں کی بلنگ کی تاریخ گزر گئی،جس کی وجہ سے دفتروں میں ہی بیٹھ کر اندازے سے لاکھوں صارفین کے بل جاری کردئیے گئے ،حد تو یہ کہ صارفین کو آخری تاریخ سے صرف ایک دن قبل بل دئیے گئے، تاہم اوور بلنگ کے بعد شہری بل صحیح کروانے کے لئے بھی دفاتر میں خوار ہوکر رہ گئے، جبکہ دفاتر کے چکر لگانے کے بعد عوام کوصرف دلاسے اور تاریخیں ہی دی جارہی ہیں ،لیسکو کی جانب سے کروڑوں روپےکی اضافی بلنگ کےخلاف شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے