معروف گلوکار سلیم رضا کی 32 ویں برسی آج منائی جا رہی
جان بہاراں رشک چمن
سلیم رضا نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1955 میں فلم نوکرسے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم قاتل کے گیت گا کروہ کافی مقبول ہوگئے۔مگر انہیں اصل شہرت1957میں فلم سات لاکھ کے گیت یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں سے ملی. سلیم رضا کے مشہور نغمات میں یہ جادو یہ نگاہیں، تجھ کو معلوم نہیں جب سے دیکھا ہے تمہیں اور مشہور نعت شاہ مدینہ سرفہرست ہیں۔ تاہم 1966 میں فلم پائل کی جھنکار کے گیت حسن کو چاند جوانی کو غزل کہتے ہیں کے بعد ان کا زوال شروع ہوگیا۔فلمی صنعت میں احمد رشدی، مہدی حسن، مسعود رانا، مجیب عالم اور دیگر گلوکاروں کی آمد کے بعد ان کی مانگ میں کمی آتی چلی گئی اور وہ مایوس ہو کر کینیڈا چلے گئے۔ جہاں انھوں نے 1975 میں موسیقی کا ایک اسکول قائم کیا، 25 نومبر 1983 کو گردے فیل ہونے کے باعث 51 سال کی عمر میں ان کا کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔