لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکربس سروس کا افتتاح کردیا
لاہورمیں ڈبل ڈیکر بس سروس بزرگ شہریوں اورمعذور افراد کے لیے فری ہوگی، جبکہ طلباوطالبات کے لیے اس کی ٹکٹ سوروپے ہوگی، ملکی وغیرملکی سیاحوں کے لیے دوسوروپے ٹکٹ ہوگی ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پہلی بس کی روانگی کے موقع پر وزیراعلی پنجاب نے دوسوروپے کا ٹکٹ خرید کراس ڈبل ڈیکربس میں سفر کیا. ڈبل ڈیکربس سروس کے افتتاح کے موقع پرسکولوں کے طلبہ طالبات نے وزیراعلی کا نعرے لگا کراستقبال کیا وزیراعلی نے دیگراعلی حکام کے ہمراہ بس میں سفرکیا. وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ماضی میں ڈبل ڈیکربسیں چلتی تھیں جوآہستہ آہستہ ختم ہوگیئں لیکن اب دوبارہ عوام ان بسوں میں لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد ، شاہی قعلہ اورفوڈ استریٹ سمیت دیگر مقامات کی سیرکرسکیں گے. لاہورمیں شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکربس سروس کے آغاز سے لوگوں کولاہورشہرکی سیرکرکے تقریح کا ایک اورموقع میسرآجائے گا، اورخصوصا بچے تو اس بس سروس سے خوب انجوائے کریں گے