امریکی صدر باراک اوبامہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سترہ افراد کو وائٹ ہاؤس میں پریزیڈنشل میڈل آف فریڈم سے نوازا
ایوارڈ دینے کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے سترہ افراد کو چنا گیا ، شو بز کیٹیگری میں دنیا کے معروف ترین ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ کا انتخاب کیا، سپیل برگ سب سے زیادہ مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈائریکٹر ہیں. معروف اداکارہ باربرا سٹریسنڈ کو بھی صدارتی میڈل آف فریڈم دیا گیا. کھیلوں کے شعبے میں بیس بال کے عظیم امریکی سٹار ولی میز کا انتخاب کیا گیا
تقریب سے خاطب کرتے ہوئے اوبامہ کا کہنا میڈل آف فریڈم حاصل کرنیوالوں نے دنیا میں امریکہ کی پہچان کرائی اور ملک کی نیک نامی کا باعث بنے یہی وجہ ہے کہ آج انہیں امریکہ کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ کیلیے منتخب کیا گیا ہے