ہالی ووڈ کی ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم کیپٹن امریکا سول وار کا ٹریلر ریلیز
فلم میں شکوک و شہبات اور سازش سے بھرے واقعات آئرن مین اور کیپٹن امریکا کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کرتے ہیں، اس دوران دونوں سپر ہیروز کے درمیان شدید لڑائی ہوتی ہے۔ فلم میں موجود دیگر سپر ہیروز کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ آئرن مین کا ساتھ دیں یا کیپٹن امریکا کا، شش و پنج کی یہ کیفیت کئی تباہیاں بھی ساتھ لے آتی ہے۔ ایکشن اور سائنس فکشن کی اس شاہکار فلم کے ٹریلر کو کافی پسند کیا جارہا ہے جبکہ مووی آئندہ سال مئی میں سینماگھروں میں تہلکہ مچائے گی۔