انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں،برا بھلا کہنے والوں نے مجھے سچا ثابت کردیا :عامر خان

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی جانب سے جاری بیان میں میں کہا گیا کہ بھارت چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ میرا ملک ہے جس سے میں پیار کرتا ہوں،میرے خیالات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں، برا بھلا کہنے والوں نے مجھے سچا ثابت کردیا، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی انٹرویو کی مخالفت کی یا میرے خلاف احتجاج کیا اس نے پھر میرے بیان کو حقیقت میں سنا ہی نہیں ، بس سنی سنائی باتوں پر واویلا مچایا، جو کوئی مجھے بھارت مخالف کہہ رہا ہے انہوں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے، اور ہندوستان میں رہنے کیلئے مجھے کسی کی اجازت نہیں چاہیے،، عامر خان نے ان کا ساتھ دینے والوں کو بھی شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ جن لوگوں نے ان کی حمایت وہ اس ملک کی خوبصورتی اور روایات کو حقیقی معانوں میں حفاظت کرتے ہیں ، عامر خان نے اپنے بیان کے آخر میں ایک نظم بھی لکھی