بھارتی حکومت نے سیکیورٹی دی تو ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے جائیں گے، خوشی اس وقت ہو گی اگر بھارت پاکستان میں آ کر کرکٹ کھیلے: شاہد آفریدی
پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے پر بوم بوم آفریدی بھی بول پڑے۔ دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت بھارت کیساتھ سیریز پر واضح موقف اپنایا۔ کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سیکیورٹی سے ہی مشروط ہے، بھارت نے اگر سیکیورٹی دی تو ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں کھیلنے جائیں گے، اس حوالے سے پاکستانی بورڈ کی اجازت بھی ضروری ہے، اور وہ تمام صورتحال سے مکمل طور پر آگا ہیں، انہوں نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے، میدان میں سیاست کا کوئی کام نہیں، کرکٹ اور سیاست دو مختلف چیزیں ہیں، پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سیریز کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، سیریز کے وینیو کا تاحال کوئی علم نہیں، نہ ہی اس بارے میں بورڈ نے ابھی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ہے، تاہم مزہ تب ہے اور خوشی بھی اسی وقت ہو گی جب بھارت پاکستان کی سرزمین پر آ کر کرکٹ کھیلے، شاہد آفریدی نے بتایا کہ احمد شہزاد نے طبعیت خرابی کے باعث پریکٹس نہیں کی، تاہم وہ مکمل فٹ ہیں