پاکستان سپرلیگ کے لیے مزید تین انٹرنیشنل کوچز نے معاہدہ کرلیا
پاکستان سپر لیگ کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور کوچز کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل کے ساتھ شامل ہونے والے نئے کوچز میں سری لنکن سپرسٹار بیٹسمین سنتھ جے سوریا، بطور کوچ آسڑیلیا کو دوہزار تین اور دو ہزار سات میں ورلڈ کپ جیتوانے والے آسٹریلوی کوچ جان بکانن اور سابق بھارتی فاسٹ باولر ونکیٹیش پرساد بھی پی ایس ایل کا حصہ ہونگے، ان کے علاوہ آسٹریلوی کوچز ڈین جونز، سٹیو رکسن اور سائمن ہیلمٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل ہو گئے ہیں، انگلش کوچز مائیک نیو ویل اور این پونٹ جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ نوسورتھی، اور ڈیل بیکینسٹین نے بھی پاکستان سپر لیگ میں بطور کوچز فرائض انجام دینے کا معاہدہ کر لیا ہے۔