پاکستانی ٹیم ICC ورلڈ ٹی20 رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ دبئی میں انگلینڈ کے خلاف کل میدان میں اترے گی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی ميچز کی سیریز کھیلی جا رہی ہے ،سنہ دو ہزار نو اور دو ہزار دس کے چیمپیئنز کے درمیان ہونے والے اس مقابلے سے قبل پاکستان انگلینڈ سے چودہ پوائنٹس آ گے ہے۔ پاکستان عالمی رینکنگ میں ایک سو اکیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ ایک سو سات پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے،اگر پاکستان اس سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچ سے فتح یاب رہتا ہے تو دونوں کی پوزیشن برقرار رہے گي لیکن اگر نتیجہ اس کے برعکس آتا ہے تو پھر پاکستان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوگا اور ان کے مجموعی پوائنٹس ایک سو اٹھارہ ہوں گے، چونکہ رینکنگ کا فیصلہ اعشاریہ پوائنٹس پر ہوتا ہے اس لیے پاکستان کو چوتھا درجہ ملے گا جبکہ انگلینڈ ، بھارت اور نیوزی لینڈ کو پھلانگتا ہوا چھٹی پوزیشن پر پہنچ جائے گا، یکن اگر انگلینڈ سیریز میں صفر کے مقابلے تین سے جیت حاصل کرتا ہے تو وہ ایک سو سترہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہوگا جبکہ پاکستان ایک سو چودہ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلا جائے گالیکن اگر اس کے برعکس پاکستان تینوں میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ سری لنکا کے ساتھ ایک سو پچیس پوائنٹس پر ہوگا لیکن اعشاریے کی بنیاد پر وہ دوسرے نمبر پر ہی رہے گا اور انگلینڈ بھی آٹھویں پوزیش پر ہی رہے گا تاہم اس کی ریٹنگ ایک سو دو رہ جائے گی۔