بغداد کے نواحی شہر حِلّہ زائرین کی بسوں کے قریب ہونے والے خودکش ٹرک بم دھماکے نے100 افراد کی جانیں لے لیں۔
عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع شہر حِلّہ Hilla کو دہشتگردی کا نشانہ بنادیا گیا، ایک پٹرول پمپ کے قریب کربلا سے واپس آنے والے زائرین کی سات بسیں کھڑی تھیں، جب ایک دہشتگرد نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ایک بس سے ٹکرا دیا، ہولناک دھماکے سے پٹرول سٹیشن اور وہاں موجود تمام بسوں میں آگ لگ گئی، پولیس حکام کے مطابق دہشتگرد کارروائی میں سو زائرین جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔