ہمیلٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیاگیا، نیوزی لینڈ نے2وکٹوں پر77 رنز بنا لئے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرے ٹیسٹ آج ہیملٹن میں شروع ہوا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،،نیوزی لنیڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بنا لیے تھے تاہم اوورز کے بعد بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا،،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے بیٹنگ کا آغاز کیا ،،میچ کے پہلے ہی اوور میں محمد عامر نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی،انھوں نے ٹام لیتھم کو صفر کے سکور پر آوٹ کر دیا، پاکستان کے دوسرے کامیاب بولر سہیل خان رہے۔ انھوں نے کین ولیمسن کو تیرہ کے سکور پر آؤٹ کیا،میچ بارش کی وجہ سے تاحال شروع نہیں ہو سکا