پانامہ لیکس اور شریف خاندان کی عجب کرپشن کی عضب کہانی سندھ کے بچے بچےکوسناؤں گا۔ شاہ محمود قریشی
کراچی روانگی سےقبل اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ پانامہ لیکس اور شریف خاندان کی عجب کرپشن کی عضب کہانی سندھ کے بچے بچے اور دور دراز دیہی علاقوں میں بسنےوالے پاکستانیوں کوسناؤں گا، انہوں نے کہا کہ غریب، مظلوم اور محنت کش عوام کو حکمرانوں کی حقیقی ترجیحات سے آگاہ کروں گا اور بتاؤں گا کہ اشرافیہ کے شکنجے میں جکڑا نظام ان کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے دورے کامقصد عمران خان کاپیغام اور تحریک انصاف کا نظریہ سندھ بھائیوں کے گوش گزار کرنا ہے