چیف جسٹس پاکستان نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 نومبرکوطلب کرلیا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اٹھائیس نومبر کو طلب کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز کی تقرری کا فیصلہ کیا جائیگا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں خیل نے دو ججز اور تین وکلا کے نام کمیشن کو ارسال کئے ہیں۔ اجلاس میں دو سیشن ججز محمد بشیر اور محمد ایوب مروت تین وکلا عمر فاروق،مزمل خان اور میاں حسین،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب مینگل کے ناموں پر غور ہوگا۔ کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو جج صاحبان کو مستقل کرنے پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔