حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے۔ سی پیک پرکم عقل لوگوں کی وجہ سے اختلاف ہوا۔ قمرزمان کائرہ
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو لاہور سے پذیرائی ملی۔ ماضی میں رہے توآگے نہیں بڑھ سکتے۔ غلطیاں ہوجاتی ہیں،پرانی غلطیوں کوبھلانا ہوگا۔ بلاول بھٹو کی جانب سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر دینا غلط ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تنخواہوں اورپنشنوں میں پیپلزپارٹی کےدورمیں اضافہ ہوا۔ پیپلزپارٹی نےٹوٹتےبکھرتےپاکستان کواکٹھا کیا۔ پیپلزپارٹی نےپانچ سال میں جوکام کیاوہ پندرہ سال میں نہ ہوسکا۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ سی پیک پرکم عقلوں کی وجہ سے اختلاف ہوا۔ سی پیک کے بارے میں زیادہ باتیں کرنیوالوں کو پتہ ہی نہیں کہ سی پیک کیا ہے۔ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کوبھی متنازعہ بنادیا ہے۔ عمران خان نے پہلے اکھٹےچلنے کا فیصلہ کیا پھر دھرنے کا اعلان کردیا