سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی دبئی میں ملاقات
دبئی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے ،، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں مشیروں کو قلم دان دینے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ،، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے سیئنر پارٹی رہنماؤں اور قانون دانوں پر مشتمل قانونی کمیٹی تشکیل دے دی ،، قانونی کمیٹی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی