ملک کےلیے خدمات ریٹائرمنٹ کے بعد بھی حاضر ہیں، باقی زندگی شہدا کے ورثا کے لیے وقف کردی ہے۔ آرمی چیف
نور خان ایئربیس پر میڈیا کے ساتھ غیررسمی بات چیت میں کہا کہ پاک فوج کی زیر نگرانی جو منصوبے شروع کیےگئے ہیں، وہ پورے ہوں گے،،توقع ہے،آنے والی قیادت فوج کی حکمت عملی جاری رکھے گی،ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف کے طور پر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کیا ہے، پاک فوج کی لیڈرشپ کی بھی یہی سوچ ہے، ملک کے لیے میری خدمات ریٹائرمنٹ کے بعد بھی حاضرہیں