بھارت کا 2 پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار۔ ذرائع
کنٹرول لائن پرحالیہ کشیدگی کے تناظرمیں بھارت نے2 نامزد پاکستانی سفارت کاروں کو ویزادینے سے انکارکردیا، وزارت اطلاعات نے لندن،امریکا، جرمنی، ماسکو، ہانگ کانگ، ترکی اورمصرمیں پریس افسران اور پریس اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے سمری منظوری کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس کوارسال کردی۔وزارت اطلاعات کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعدان تعیناتیوں کیلئے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں سے بھارت کیلئے نامزد کیے جانیوالے پریس منسٹرطارق محمود، پریس اتاشی خواجہ معاذ کو تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے ویزاجاری نہیں کیا گیا۔