چار روزہ آئیڈیاز 2016ء اختتام پذیر ہو گئی
ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز 2016ء کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد اویس نے کہا کہ دفاعی نمائش کے نتیجے میں عالمی برادری میں پاکستان کا نام روشن ہوا, نمائش آئیڈیاز اب دنیا کی بڑی دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے, نمائش کے دوران 14 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے جن میں بڑا معاہدہ سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں ہے,لیفٹیننٹ جنرل سید محمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی اداروں کی کارکردگی بھی عالمی نمائش کے ذریعے نکھری ہے، کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شکرگزار ہیں, نمائش سے شہریوں کو ہونے والی پریشانیوں پر معذرت خواہ ہیں