برطانوی میڈیا : لندن پولیس نے فائرنگ کی آوازوں کی خبرملنے کے بعد موقع پرپہنچ کرآکسفورڈ سرکس ٹیوب سٹیشن کوخالی کرالیا
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے فائرنگ کی آوازوں کی خبرملنے کے بعد موقع پرپہنچ کرآکسفورڈ سرکس ٹیوب سٹیشن کوخالی کرالیا۔پولیس نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظرعلاقے کوگھیرے میں لے کرشہریوں کو عمارتوں میں رہنے کی ہدایت کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ سرکس ٹیوب سٹیشن پرفائرنگ کی آوازوں کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ شہریوں کو سٹیشن سے نکل کربھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔علاقے میں فائربریگیڈ کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔لندن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں