کلبھوشن یادھو سے ملاقات کے لیے اہلیہ اور والدہ صرف اسی وقت پاکستان جائیں گے

بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کا ایک آفیشل بھی موجود ہو گا،،انھوں نے کہا کہ بھاعرتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے پاکستان جانے کے حوالے سے تین شرائط رکھی ہیں،،حکومت پاکستان ان دونوں کی میں حفاظت اور سکیورٹی کی ضمانت دے،، پاکستان میں رہنے کے دوران ان سے نہ پوچھ گچھ کی جائے گی اور نہ ہی ہراساں کیا جائے گا۔ اور ہم نے مزید کہا ہے کہ انڈین ہائی کمیشن سے ایک سفارتکار کو اجازت دی جائے کہ وہ ہر وقت ان دونوں کے ہمراہ رہے اور ملاقات کے وقت بھی رہے ،، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ کلبھوشن اور ان کے خاندان کے درمیان ملاقات سے پاکستان ویانا کنونشن کی خلاف ورزی سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جا سکتا۔