نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دفاع پر اتر آئے
نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دفاع پر اتر آئے،، ان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی سے سعودی عرب کو کرپشن نے جکڑا ہواتھا، ایک اندازے کے مطابق سعودی حکومت کے اخراجات کا 10 فیصد حصہ کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے اور اس میں اوپر سے لیکر نیچے تک تمام افراد ملوث ہیں،، اب سعودی عرب کو اس چنگل سے آزاد کروانے کا وقت آچکا ہے ،، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے،، ملک میں ہرسال کرپشن ختم کرنے کے لیے نچلی سطح پر کارروائی کی جاتی تھی جو ہمیشہ ناکام ہوتی تھی،، مجھے تخت حاصل کرنے کی لوئی لالچ نہیں