آرمی چیف کی تجویزکے بعد حکومت نے اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ مؤخرکردیا, وزیرقانون کے استعفے سمیت دیگراہم امورپرمشاورت شروع

حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف کارروائی کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پرسپہ سالارپاک فوج کی تجویزپرآپریشن فی الوقت موخرکردیا گیا۔حکومت نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح پرمشاوت کاعمل شروع کردیا،ذرائع کے مطابق وزیرقانون زاہد حامد نے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حالات کی بہتری کیلئے استعفے کی پیش کش بھی کی تاہم اس پرابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا،حکومت آرمی چیف کی تجویز پرمعاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پرغورکررہی ہے اورموجودہ صورتحال کی بہتری کے لیے مشاورت جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسئلے کے پرامن حل کے لیے حکومت نے پیرآف گولرہ شریف سمیت دیگر جیدعلمائے کرام سے بھی رابطے شروع کردئیے ہیں