عدالت کے احکامات کی بجا آوری سے انکار نہیں کرسکتے، دھرنا دینے والے اتنے سادہ نہیں ہیں, وزیر داخلہ احسن اقبال
سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرے تاہم انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔ دھرنے والے اتنے سادہ نہیں، ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں اور وسائل ہیں جو ریاست کےخلاف استعمال ہوتے ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کے پاس آنسو گیس کے شیل ہیں جو انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر پھینکے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ختم نبوت سے دوستی نہیں بلکہ دشمنی ہے جس سے قوم کی صفوں میں انتشار پیدا ہو رہا ہے، یہ لوگ بین الاقوامی سازش میں استعمال ہورہے ہیں، اس وقت پاکستان کے دشمن حلقے خوش ہورہے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے پُرامن طریقے سے دھرنے کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی دھرنے والوں کے ساتھ ہر وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ملک میں انتشار پھیلانے میں ایک جماعت ملوث ہورہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کی بدامنی کی سازش سے دور رہیں کیوں کہ ملک میں انتشار و عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا