حکومت لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لانےکےلئےکوششیں کررہی ہے: فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لانےکے لئےکوششیں کررہی ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک پندرہ ہزار جعلی بنک کھاتوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے اور انہوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نےکرپشن کے ملزمان کی جانب سے عدالت آمد پر فتح کے نشان بنانے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔