میرپور ضمنی انتخاب،تحریک انصاف کے سلطان محمود کامیاب
پاکستان تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حلقہ انتخاب LA-3 میرپور کا ضمنی انتخاب جیت کر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 18ہزار 79 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صہیب سعید 13780 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔