مکہ ہوٹلوں کے لحاظ سے عرب دنیا میں سرفہرست
مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکۃالمکرمہ نے ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے پوری عرب دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں ہوٹلوں کی تعداد 11 سو تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے عرب دنیا میں سرفہرست ہوگیا ہے جس نے دبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ماضی میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھا۔ مکۃ المکرمہ میں موجود ہوٹل سالانہ ایک کروڑ سے زائد زائرین و مہمانوں کی میزبانی کررہے ہیں.