سینئرسیاستدان چودھری احمد مختار انتقال کرگئے

سینئر سیاستدان اورسابق وزیردفاع چودھری احمد مختار لاہور میں انتقال کرگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے چودھری احمد مختار کا شمار پیپلز پارٹی کےاہم رہنماؤں میں ہوتا تھا ، مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ ان کی عمر 74 برس تھی ۔ چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر بھی رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں