وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے جہاں وہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو والٹن ائیرپورٹ کی جگہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم پی ٹی آئی کے پہلے فلیگ شپ منصوبے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں کابینہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ صحت کے جاری منصوبوں اور ہیلتھ کارڈ جاری ہونے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں کورونا سے نپٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔