ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام آج پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منایا جارہا ہے
کورونا کیخلاف عمران خان حکومت کی کامیاب حکمت عملی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم آج بطور مہمان خصوصی ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔ پاکستان سب سےکم معاشی نقصان کے ساتھ وبا پر قابو پانے والا ملک قرار۔ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف۔ پاکستان کورونا کی وباء پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم آج پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منا رہا ہے۔ ورلڈاکنامک فورم پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان اسٹریٹیجی ڈے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار ،صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے۔ صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیراعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی اسٹریٹیجی پر بریفنگ دیں گے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار،کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سوال و جواب کرسکیں گے۔ پاکستانی وزرا بذریعہ ویڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے۔ اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے۔ معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی اور وفاقی وزیرحماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے۔ جس میں 35 لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کوبجلی اور گیس کے بلز پر سبسڈی دی گئی۔ وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی پر بات کریں گے۔ ثانیہ نشتر احساس ایمرجینسی کیش پروگرام سے کروڑوں خاندانون کی مدد پر بات کریں گی