یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 کلو سے زائد گھی نہیں ملے گا

شہریوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 کلو سے زائد گھی نہیں ملے گا جب کہ برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے شہریوں کو 2 کلو سے زائد گھی خریدنے سے منع کر دیا، برائلر مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا، فارمی انڈے 1 روپیہ اضافے کے بعد 173 روپے فی درجن ہو گئے۔شہر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی توبحران کم ہوگیا لیکن کسی بھی شہری کو دو پیکٹ سے زیادہ گھی فروخت نہیں کیا جا رہا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کے اسٹاک بہتر ہوئے تو چینی کے خریدار کم ہو گئے البتہ گھی کی کمی کے باعث گھی کے خریدار بھی زیادہ ہو گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے گھی کا اسٹاک محدود ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، انھوں نے کہاہے کہ حکومت سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائے۔