ملتان میں پی ڈی ایم کے رہنماوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ڈی ایم رہنماوں نے 30 نومبر کے ملتان جلسے کیلئے گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر انتظامات کرنے پر یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت 30 رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ رہنماوں نے سٹیڈیم کے عملے کو ڈرایا دھمکایا اور سٹیڈیم کے تالے توڑے، پی ڈی ایم رہنماوں نے مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا۔