احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے اقدامات شروع

کوروناوائرس کی شدید لہر اور متوقع لاک ڈائون کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ، نئے درخواست گزاروں کیساتھ ساتھ پرانے درخواست گزاروں کو بھی اس پروگرام سے مدد دی جائیگی تاہم ترجیح نئے درخواست گزار ہونگے جن کے کوائف نادرا اور موبائل سے حاصل کئے جائینگے ،ایک ماہ میں 1000 روپے تک کا بیلنس استعمال کرنیوالا احساس پروگرام کا مستحق نہیں ہوگا یہ امداد ایسے لوگوں کو فراہم کی جائیگی جن کے ذرائع آمدن نہ ہونے کے برابر ہیں۔