امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی افغانستان کے وزیر ملا شہاب الدین سے قطر میں ملاقات, خواہش ہے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو: سراج الحق
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق کی افغانستان کے وزیر پٹرولیم ملا شہاب الدین سے قطر میں ملاقات۔
ملا شہاب الدین طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ ملاقات طالبان کے دوحہ آفس میں ہوئی۔ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد ہو اتفاق وقت کی ضرورت ہے۔عالمی تنظیمیں افغانستان کی مدد کریں۔ خواہش ہے افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو.جماعت اسلامی چاہتی ہے افغانستان افغان عوام کی امنگوں کے مطابق آگے بڑھے, ایسا افغانستان وجود میں آئے جس کے لیے لاکھوں افغانیوں نے قربانیاں دیں۔