سعودی عرب کی طرف سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم
پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔ اب پاکستان سے سعودیہ جانے والوں کو کسی تیسرے ملک قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔حکام کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے سعودى عرب كى جانب سے پاكستان سے مسافروں كو آنے كى اجازت كا فیصلہ ہے۔