مکہ مکرمہ: موسلادھار بارش کے بعدہنگامی حالت کانفاذ، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی تیز بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے۔بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، پانی مارکیٹوں میں بھی داخل ہوگیا، سعودی حکام کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے متعدد انڈر پاس احتیاطی تدابیرکے طور پر بند کر دیےگئے ہیں، مکہ مکرمہ کی ضلعی حکومت کے مطابق بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔