وزیر اعظم ، ترک صدر کی دعوت پر2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترک صدر عزت مآب جناب رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم (MILGEM)کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز PNS خیبر کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔