حکومت قرضوں کے بوجھ اورگردشی قرضوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،وزیرخزانہ
نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ حکومت قرضوں کے بوجھ اورگردشی قرضوں میں کمی لانے اوراقتصادی شرح نمومیں اضافے کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں میں قرضوں میں کمی اور ان کی استعداد کارمیں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیرہیں۔نجکاری کے بارے میں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ غیرمنافع بخش اداروں کی نجکاری کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے اورسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سکوک بانڈز کے اجرا کی تیاری کی جارہی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ذریعے دنیا کے ساتھ منسلک کیاجاسکتاہے۔