محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا ۔ محکمہ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں سمیت رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی تصدیق کے بعد چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کیاجائے گا