وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےہزارگنجی واقعےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کی کہتے ہیں حکومت عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیےکوشش کررہی ہے
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نےہزارگنجی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےافراد کے لواحقین سےملاقات کی اور ان کےایصال ثواب کےلیےدعا کی اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتےہوئے ڈاکٹرعبدلمالک بلوچ کاکہناتھاکہ قوم کواس وقت مشکل حالات کاسامناکرنا پڑرہا ہےدہشت گردی کےخلاف جنگ سب کومل کرلڑنا ہوگی انہوں نےدہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانےکے عزم کا بھی اعادہ کیاعبدلمالک بلوچ کا کہنا تھاکہ عوام کے جان و مال کےتحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے،،جس کے لیے اقدامات کررہےہیں