اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن کی دوسری ایف آئی درج کرنے سےمتعلق درخواست کی سماعت انتیس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی
شہدا فاؤنڈیشن کی درخواست کی سماعت اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج نے کیپرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نےدلائل میں موقف اختیارکیاکہ پرویز مشرف آپریشن کے ذمہ دار نہیں ہیں اس لیے ان کانام درخواست سے نکالا جائے،دوسری شخصیات کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے پراعتراض نہیںانہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو بلا وجہ کیس میں ملوث کیاجارہا ہےسماعت کے دوران سابق صدر کےوکیل نے دلائل مکمل کرلیےآئندہ سماعت پرشہداء فاونڈیشن کے وکیل عبدالحق درخواست پر دلائل دیں گےال مسجد شہدا فاونڈیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیزان کی کابینہ اور اس وقت کے سیکرٹری داخلہ لال مسجد آپریشن کےذمہ دار ہیںجب کہ ان کےاحکامات پر عمل درآمد کرانے والے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے خلاف دوسری ایف آئی آر درج کی جائےاس سے پہلے لعل مسجد آپریشن کی ایف آئی آر میں صرف سابق صدر پرویز مشرف کو ملزم نامزد کیا گیاتھا جن کا ٹرائل جاری ہے