وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نےکہا ہےکہ چار ماہ کےدھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،امید ہے عمران خان تجربات سےسبق سیکھیں گے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مومن اور عقلمند شخص ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا،امید ہے عمران خان ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کونہیں دہرائیں گےانہوں نے کہادعا کرتےہیں کہ اللہ عمران خان کو مزید غلطیاں کرنے سے دور رکھے،وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں پیش کررہی ہے،آئندہ دنوں میں اس جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان زیادہ محفوظ ہوجائے گاملک کی بقا جمہوریت میں ہے